میرپور(پی آئی ڈی//ڈیلی کشمیر آن لائن )11دسمبر 2024 ممتاز قانون دان نفیسہ وسیم حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غازی کشمیر غازی الہٰی بخش ریاست جموں و کشمیر کی نامور شخصیت تھے۔ تحریک آزادی کشمیر اور ڈوگرہ سامراج کے خلاف غازی کشمیر غازی الہٰی بخش نے نا قابل فراموش و گرانقدرخدمات سرانجام دیں


میرپور(پی آئی ڈی//ڈیلی کشمیر آن لائن )11دسمبر 2024
 ممتاز قانون دان نفیسہ وسیم حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غازی کشمیر غازی الہٰی بخش ریاست جموں و کشمیر کی نامور شخصیت تھے۔ تحریک آزادی کشمیر اور ڈوگرہ سامراج کے خلاف غازی کشمیر غازی الہٰی بخش نے نا قابل فراموش و گرانقدرخدمات سرانجام دیں۔ان کی تحریک آزادی کشمیر و استحکام پاکستان کیلئے لازوال جدو جہد اور خدمات کوصدیوں یا در کھا جائے گا۔
 ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان نفیسہ وسیم حسین ایڈووکیٹ نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم راہنما غازی کشمیر غازی الہٰی بخش کی 50 ویں سالانہ برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ غازی کشمیر غازی الٰہی بخش کی تحریک آزادی کشمیر و استحکام پاکستان کے لیے لا زوال جدو جہد اور خدمات ہیں جن کو جتنا بھی کو خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، تاریخ کشمیر میں غازی کشمیر غازی الہٰی بخش کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈوگرہ سامراج کے خلاف غازی کشمیر غازی الہٰی بخش نے علم بغاوت بلند کیا اور ریاست جموں وکشمیر کے غیور مسلمانوں کے اندر جذ بہ جہاد اور ڈوگرہ سامراج سے آزادی حاصل کرنے کا جذ بہ اجاگر کرنے میں اہم ترین کردار کیا ڈوگرہ دور میں جب کوٹلی کی جامع مسجد کو ڈوگرہ حکمرانوں نے بند کر کے اذان دینے پر پابندی عائد کی تو غازی کشمیر غازی الہٰی بخش نے میر پور سے کوٹلی جا کر جامع مسجد کو ڈوگرہ حکمرانوں سے آزاد کروا کر مسلمانوں کی عبادت کے لیے آباد کیا۔ غازی کشمیر غازی الہٰی بخش نے اپنی ساری زندگی تحریک آزاد کشمیر اور ڈوگرہ سامراج کے خلاف وقف کیے رکھی، انقلاب 1947 ء میں غازی کشمیر غازی الہٰی بخش اور دیگر اقا برین و قائدین و مسلمانان ریاست جموں و کشمیر کی لازوال جدو جہد سے آزاد کشمیر کا خطہ ڈوگرہ حکمرانوں سے آزاد کروایا گیا۔ انقلاب 1947 ء کے بعد غازی کشمیر غازی الہٰی بخش نے مہاجرین ریاست جموں و کشمیر واستحکام پاکستان کے لیے لازوال جدو جہد اور خدمات سرانجام دیں۔ غازی کشمیر غازی الہٰی بخش کی تحریک آزادی کشمیر واستحکام پاکستان کے لیے لازوال جد و جہد اور خدمات کو صدیوں یا درکھا جائے گا۔

 

جدید تر اس سے پرانی