میرپور(پی آئی ڈی//ڈیلی کشمیر آن لائن )13دسمبر2024 ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرمحمداعجازخان کا دورہ میرپور۔محکمہ لائیوسٹاک کے مختلف شعبہ جات کی کارگزاری کاجائزہ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرمحمداعجازخان نے ضلع میرپورکاتفصیلی دورہ کیا


میرپور(پی آئی ڈی//ڈیلی کشمیر آن لائن )13دسمبر2024
 ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرمحمداعجازخان کا دورہ میرپور۔محکمہ لائیوسٹاک کے مختلف شعبہ جات کی کارگزاری کاجائزہ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرمحمداعجازخان نے ضلع میرپورکاتفصیلی دورہ کیا۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے محکمہ کے ضلعی دفاترکامعائنہ کیااورمختلف شعبہ جات کی بہتری کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے۔ ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈوٹرنری سروسزڈاکٹرخالدقیوم بٹ نے ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک کومیرپورمیں جاری ویکسینیشن مہم سے متعلق بریف کیااوربتایاکہ ضلع میرپورمیں پہلی بار گائیوں بھینسوں میں گل گھوٹوکی بیماری کی آئیل بیسڈ ویکسین کی جارہی ہے جس سے جانوروں میں بہتر قوت مدافعت حاصل ہوگی۔اس کے علاوہ 13500گائے بھینسوں میں منہ کھرکی فری ویکسین اور 50000بھیڑبکریوں میں پی پی آرکی فری ویکسین مکمل کی جاچکی ہے بعدازاں انہوں نے سیمن پروڈکشن یونٹ چک ساگرکا معائنہ کیااوریونٹ کی کارگزاری میں بہتری کے لئے ہدایات دیں۔ انہوں نے گورنمنٹ پولٹری فارم چک ساگرکابھی معائنہ کیااورفارم کی مینیجمنٹ کاجائزہ لیا۔انہوں نے فارم میں پالی جارہی مرغیوں کی نسل پلے ماؤتھ راک کودیکھ کر خوشی کااظہارکیااورکہاکہ مرغیوں کی اس نسل کافیلڈ میں متعارف کروایاجانا خوش آئند ہے۔ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک نے اس موقع پرآفیسران و ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لائیوسٹاک کاشعبہ ریاست کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اوراس شعبہ کا آزادکشمیر کے جنوبی اضلاع میں بیحد پوٹینشل موجودہے جس سے فائدہ اٹھایاجاناچاہئے۔دورہ کے دوران ان کے ہمراہ ڈاکٹرخالدقیوم بٹ ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈوٹرنری سروسزمیرپور، ڈاکٹرمجاہدیونس ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک اینڈپولٹری ڈویلپمنٹ آفیسرمیرپور اوردیگرفیلڈ آفیسران موجود تھے۔

 

جدید تر اس سے پرانی