سماہنی جموں کشمیر( تحصیل رپورٹر) چیرمین تحریک آزادی کشمیر برطانیہ شفیلڈ اور وادی سماہنی کی سیاسی سماجی شخصیت راجہ محمد آزاد خان آف تندڑ پونا نے کہا کہ آزادی کے بیس کیمپ میں صدارتی آرڈیننس کے کالے قانون کی منسوخی اور دیگر عوامی مطالبات کی منظوری پر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام ذمہ داران اور ریاستی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں


سماہنی جموں کشمیر( تحصیل رپورٹر) چیرمین تحریک آزادی کشمیر برطانیہ شفیلڈ اور وادی سماہنی کی سیاسی سماجی شخصیت راجہ محمد آزاد خان آف تندڑ پونا نے کہا کہ آزادی کے بیس کیمپ میں صدارتی آرڈیننس کے کالے قانون کی منسوخی اور دیگر عوامی مطالبات کی منظوری پر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام ذمہ داران اور ریاستی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ریاست بھر میں تاجران نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کرکے عوامی حقوق کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وہ لائق تحسین ہے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے جائز مطالبات و حقوق کی خاطر جس جرات بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل رشک ہے عوامی حقوق کی یہ جدوجہد تاریخ ساز ہے سستی بجلی ریاستی عوام کا حق تھا جس کے ثمرات آج ریاست کے ہر شہری کو مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سماہنی سے صدر انجمن تاجران عابد اسلم اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے صدارتی آرڈیننس کے کالے قانون کے خلاف بھرپور احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے اس ساری صورتحال میں آزادی کے بیس کیمپ میں کسی قسم کی افراتفری کا ماحول تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا ایک سوچ اور ایک فکر کے ساتھ ہمیں تحریک آزادی کشمیر کے لیے کام کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

 

جدید تر اس سے پرانی