میرپور(پی آئی ڈی)21جنوری2025
قائمقام چیئر پرسن و سینئر ممبر وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن محترمہ پروین اختر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں قائم حکومت نے آزادکشمیر میں قانون آئین کی بالادستی،انصاف کی جلد فراہمی،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سمیت جو ہدایات دے رکھی ہیں ان پر من و عن عملدرآمد ہونا چاہیے۔ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے اور بلا وجہ کوئی منصوبہ التواء کا شکار نہ ہو۔رٹھوعہ ہریام برج کے تعمیراتی منصوبے کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے،میرپور کی تمام زیر تعمیر سڑکات کو جلد مکمل کروایا جائے،ریاستی عمارات کی تعمیر اسٹیٹ آف دی آرٹ ہونی چاہیے۔قومی وسائل کو درست استعمال میں لایا جائے۔دفاتر میں بائیو میٹرک اور ایپلی کیشن کے ذریعے حاضری میں صبح و شام کے اوقات کار کی پابندی سمیت پورا دن دفاتر میں افسران وملازمین کو حاضرہوکر اپنے فرائض ادا کرنے چاہیے۔ حاضری کی مانیٹرنگ بھی کروائی جائے۔سرکاری ملازمین کے فرائض اور سرکاری وسائل کا درست استعمال ہماری قومی ذمہ داری ہے اس میں خیانت کرنا جرائم کرنے کے مترادف ہیں۔افسران اور ادارے اپنی پرفارمنس بہتر بنائیں اور حکومتی اہداف سے بڑھ کر اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ یہ ریاست خوشحال ریاست بن سکے۔
ان خیالا ت کاا ظہار انھوں نے دورہ میرپور کے دوران ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وزیر اعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن سردار طاہر الطاف خان،معاون انجینئر نوید رفیق اور عدیل افتخار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ عمر طارق نے انھیں ضلع میرپور کے بارے میں بریفنگ دی جس کے بعد ضلع کے جملہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی محکمہ جات کے افسران نے انھیں بریفنگ دی۔اجلاس میں محکمہ صحت عامہ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجہ اور ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز نے ضلع بھر میں صحت کے مراکز اور عوام الناس کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے بھی اگاہ کیا۔اس موقع پر ایس پی عامر شہزا دنوابی، ڈی ایف او راجہ عمران شفیع،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب، ایکسین شاہرات سید نجم الحسن گیلانی، ایکسین برقیات شوکت سرفراز عباسی،ایکسین برقیات ارسلان انجم، ایکسین پی ایچ ای ارشد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹرPHEیاسین طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر رٹھوعہ محمد آصف جمیل،،ڈپٹی ڈائریکٹر مسٹ دانش جاوید، ڈویژنل انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز صدف شمیم،ڈی ای ا و مردانہ محمد اسحاق مغل، ڈی ای او نسواں فرخ اویس،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امتیاز حسین لعل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع محمد اشتیاق، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف شفیق الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد طارق، ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسرڈاکٹر مجاہد یونس، سوشل ویلفیئر آفیسر ملک نثار احمدکے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
قائمقام چیئر پرسن و سینئر ممبر وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن محترمہ پروین اختر نے جملہ افسران سے کہا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل اور لوگوں کی خدمت کرنے کے حوالے سے ان پر جو ذمہ داریاں ہیں وہ احسن طریقے سے سرانجام دیں۔دفاتر میں حاضری،ڈسپلن کی پابندی اور سرکاری وسائل کو امانت کے طور پر خرچ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ریاست کی تعمیر و ترقی اور ترقیاتی منصوبوں میں معمولی غفلت بھی نہیں ہونی چاہیے۔انھوں نے محکمہ شاہرات،تعمیرات عامہ عمارات،پانی،بجلی،صحت،تعلیم سمیت جملہ محکمہ جات کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور مانیٹرنگ کی ہدایات دیں۔
بعدازاں انھوں نے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال کے زیر تعمیر فیز ٹو کی عمارات کا بھی
معائنہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران نے انھیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔انھوں نے ہائی کورٹ ریسٹ ہاؤس بلڈنگ اور آفیسر کالونی کے تعمیرات کا موقع پر جاکر بھی معائنہ جات کیے اور متعلقہ فرموں کو ہدایات دیں کہ وہ معاہدہ کے مطابق تعمیرات کے حوالے سے تمام ضروری کارروائی عمل میں لائیں۔ناقص اورغیر معیاری تعمیرات کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
