مظفر آباد (پی آئی ڈی// ڈیلی کشمیر آن لائن ) 3/جنوری 2025ء
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے وعدہ کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے 13 مئی کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والوں میں امدادی چیک تقسیم کر دئیے گے ہیں ۔ امدادی چیک کی تقسیم کے حوالے سے مظفر آباد بلدیہ ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 13 مئی کے زخمی متاثرین کی دادرسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر خزانہ آزادکشمیر عبدالماجد خان ، مئیر مظفرآباد سید سکندر گیلانی ، ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مدثر فاروق سمیت 13 مئی کے متاثرین نے شرکت کی ۔ وزیرخزانہ آزادکشمیر عبدالماجد خان، مئیر مظفرآباد سید سکندر گیلانی اور ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مدثر فاروق نے 13 مئی کو زخمی ہونے والوں میں امدادی چیک تقسیم کیے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ آزادکشمیر عبدالماجد خان نے کہا کہ شہریوں کی فلاح ترجیح ہے ، 13 مئی کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں سے وزیراعظم کی طرف سے کے کیے گئے وعدہ کو حکومت نے پورا کردیا ہے ، حکومت کی اولین ترجیح خدمت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایات کے مطابق حکومت نے زاخمی ہونے والوں میں امدادی چیک تقسیم کر کے واضح کردیا ہے کہ ہمارا فوکس کارگردگی بہتر بنانا اور عوام کی فلاح کو یقینی بنانا ہے ، خدمت کے اس مشن کو جاری و ساری رکھیں گے ۔
