جناب ڈاکٹر لیاقت علی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ریجن میرپور کے احکامات، جناب چوہدری محمد امین سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محمد نصیر خان ڈی ایس پی صاحب سٹی کی زیر نگرانی رفاقت الیاس انسپکٹر SHOتھانہ چوکی کی معہ ایڈیشنل ایس ایچ او عمار ڈار، اے ایس آئی سہیل اورنگزیب، محمد شہباز،محمد وقاص، سہیل عباس و نفری کے تونین کڈیالہ میں کارروائی کرتے ہوئےملزم حسن ولد چوہدری اورنگزیب ساکن کڈیالہ کو گرفتار کر کے ذوالفقار علی بُھٹی ولد رحمت علی ساکن کڈیالہ کے ڈیرے/ صحن سے زمین میں چھپائی/دبائی گئی پانچ ڈرم تقریبا 150 لیٹر خالص الکوحل/ ایک بوتل شراب،ایک موٹر سائیکل یاماہا اور ایک موٹر سائیکل یونائیٹڈ 70 برآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،اس دوران پولیس کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ دوسری کاروائی میں عامر ولد یونس بھٹی ساکن تونین منشیات کے مقدمے میں مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا،تیسری کاروائی میں کبیر ولد چوہدری نذیر ساکن کڈیالہ سے ایک بوتل شراب اور 1250 گرام چرس گردہ برآمد کر کے بخلاف ملزمان مقدمات رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔،ملزمان کو پولیس تھانہ سماہنی چوکی کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
