سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)سب ڈویژن سماہنی کھمباہ بڑھو میں بارڈر پیکج میں منظور چند ہفتے قبل تعمیر ہونے والی راجہ حمید اللہ خان چوک تا ذاکر آباد ایک کلو میٹر پختہ تارکول سڑک نے اپنے اوپر سے گزرنے والے پہلے ٹریکٹر کو ہی دھر لیا




 سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)سب ڈویژن سماہنی کھمباہ بڑھو میں بارڈر پیکج میں منظور چند ہفتے قبل تعمیر ہونے والی راجہ حمید اللہ خان چوک تا ذاکر آباد ایک کلو میٹر پختہ تارکول سڑک نے اپنے اوپر سے گزرنے والے پہلے ٹریکٹر کو ہی دھر لیا چند ہفتے قبل پختہ تعمیر ہونے والی سڑک ٹریکٹر کی پہلی روانی میں ہی دھڑن تختہ ہو کر لم لیٹ ہو گئی متعلقہ ٹھیکیدار کی طرف سے سڑک کی ناقص تعمیرات کا بھانڈہ پھوٹنے لگا تفصیلات کے مطابق بارڈر پیکج کے تحت منظور شدہ راجہ حمید اللہ خان چوک تا ذاکر آباد ایک کلو میٹر پختہ تارکول سڑک کی ناقص تعمیرات کا اس وقت پول کھلنے لگا جب متعلقہ سڑک کی تعمیر کے چند ہفتے گزر جانے کے بعد ٹریکٹر کی پہلی روانی کے دوران ہی نئی پختہ تال کول سڑک میں اوپر سے گزرنے والے ٹریکٹر کے اگلے دونوں ٹائر سڑک میں دھنس گئے پختہ تارکول سڑک ریت کی دیوار ثابت ہوئی یاد رہے کہ چند ہفتے قبل متذکرہ بالا سڑک کی تعمیرات کے دوران میڈیا رپورٹنگ ٹیم شبیر احمد شیخ اور راجہ نوید بشیر نے اہل علاقہ کے ہمراہ سڑک پر جاری کام کا تفصیلی معائنہ کیا جس میں میڈیا ٹیم نے اہل علاقہ کی موجودگی میں متعلقہ ٹھیکیدار کے منشی کو سڑک کی تعمیرات میں کمیوں کوتاہیوں کی نشاندہی بھی کی تھی اور معیاری تعمیرات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں تھی تاہم سڑک کے معیار کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں دیکھا جائے تو وہی سست روی سامنے آ رہی ہے جس کی میڈیا ٹیم نے موقع پر متعلقہ منشی کو اگاہ کیا تھا اور منشی نے معیاری کام کی یقین دھانی کروائی تھی موجودہ صورتحال پر مزید کچھ اس لئے نہیں لکھتے کیونکہ کچھ تصویریں بولتی ہیں مگر یہ تصویریں خود مکمل کہانی سنا رہی ہیں عوام علاقہ کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق۔وزیر تعمیرات عامہ۔محکمہ شاہرات بھمبر سماہنی کے ارباب اختیار کو نوٹس لینے کی اپیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جدید تر اس سے پرانی