بین الاقوامی قانون کشمیریوں کو بھارت کے خلاف مسلح جدوجہد کی اجازت دیتا ہے: وزیر اعظم آزادکشمیر


مظفر آباد: آزاد جموں وکشمیرکے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی فورمزپرہمیشہ کشمیریوں کی بھرپور وکالت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری انوار الحق نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ کلمہ کی بنیاد پر اور آئین پاکستان کی رو سے بھی ایک رشتہ قائم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مداخلت کا واویلاپاکستان کے خلاف بھارت کامحض پروپیگنڈہ ہے۔ چوہدری انوار الحق نے کہاکہ پاکستان کی قیادت نیوکلئیر پروگرام اور مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بیانیے کی جنگ کا دور ہے اور بھارتی ایجنسیوں نے آزاد جموں وکشمیر میں بیانیے کی جنگ کو فروغ دینے کے لیے اربوں روپے خرچ کئے ہیں تا کہ آزادکشمیر اور پاکستان کے رشتے کو کمزور کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے الحاق پاکستان کے نظریہ کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں ۔5اگست 2019کے بھارت کے یکطرفہ اقدام کے بعدپاک فوج کے موجودہ سربراہ کے پہلے بیان نے مسئلہ کشمیر پر چھائی دھند کو صاف کردیا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کشمیریوں کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف مسلح جدوجہد کریں ۔آزادی کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی