سرینگر: بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پلوال میں ہندوتوابلوائیوں کے حملے میں زخمی ہونیوالا28سالہ کشمیری نوجوان یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوابلوائیوں نے مویشیوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں یوسف کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیااور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔پولیس کے مطابق، یوسف اور اس کا ایک ساتھی گائے اور بچھڑے کو لے کرجا رہے تھے جب ہندوتوا بلوائیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ حملے میں یوسف شدید زخمی ہوگیاا اور بعدازاں میں نئی دلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا جسکی حالت اب بہتر ہے ۔پولیس نے 10 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
