**پریس ریلیز**بھمبر # این ٹی ایس ویٹنگ میرٹ سے تعینات اساتذہ کی مرکزی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مظفرآباد کے گرین ویلی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں تمام اضلاع کے کور کمیٹی کے ممبران اساتذہ نے شرکت کی




**پریس ریلیز**بھمبر #  
این ٹی ایس ویٹنگ میرٹ سے تعینات اساتذہ کی مرکزی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مظفرآباد کے گرین ویلی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں تمام اضلاع کے کور کمیٹی کے ممبران اساتذہ نے شرکت کی۔ خصوصی طور پر مرکزی صدر سکول ٹیچر آرگنائزیشن سردار تاصف شاہین اور مرکزی صدارتی امیدوار قلم الائنس سید طاہر حسین شاہ اجلاس میں شریک ہوئے۔  
اجلاس میں متفقہ طور پر حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ این ٹی ایس ویٹنگ میرٹ کو ایک سال تک بحال کیا جائے اور اس پر تعینات ہونے والے اساتذہ کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔ اگر حکومت اس مطالبے کو تسلیم کر لیتی ہے تو احتجاج کی ضرورت نہیں ہوگی، بصورتِ دیگر 15 رمضان کو اگلا لائحہ عمل دیا جائے گا۔  
اساتذہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا، دوبارہ اشتہار میں این ٹی ایس پاس اساتذہ کی پوسٹوں کو خالی شمار کرنا اور ان کے والدین کو پریشان کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کے رزق پر ڈاکہ ڈالنا اور جو نوکری انہوں نے اپنی میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر حاصل کی ہے، اسے ختم کرنا سراسر ناانصافی اور ظلم ہے۔ ویٹنگ میرٹ میں شامل اساتذہ کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور ان کے حق کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔  
اجلاس کے بعد کور کمیٹی کے اراکین سینٹرل پلس کلب مظفرآباد پہنچے، جہاں این ٹی ایس پاس اساتذہ کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس مرکزی صدر سکول ٹیچر آرگنائزیشن سردار تاصف شاہین، قلم الانس کے مرکزی نامزد صدارتی امیدوار سید طاہر حسین شاہ، صدر سید شاہد گیلانی، ممبر کور کمیٹی سعیدہ کوثر، ممبر کور کمیٹی علی رضا بخاری، اور راجہ مبشر احمد خان (مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سکول ٹیچر آرگنائزیشن آزاد کشمیر) اور عطاءالرحمن نے کی، جبکہ کثیر تعداد میں اساتذہ نے بھی شرکت کی۔  
انہوں نے یقین دلایا کہ آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو بھرپور تحریک بھی چلائیں گے۔  
ریاست کے پڑھے لکھے نوجوان، ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ، جو اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتی ہوئے، انہیں مشکل کی صورت میں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اساتذہ اور ان کے والدین کو ذہنی پریشانی سے نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
جدید تر اس سے پرانی