محکمہ اطلاعات بھمبر
31 مارچ 2025
بھمبر(پی آئی ڈی)
وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے سینئروزیر/وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ وقاراحمد نور کے ہمراہ عید الفطر کی نماز آبائی ضلع میں ایل او سی سماہنی سیکٹرکے اگلے مورچوں پر پاک آرمی کے جوانوں کے ساتھ ادا کی،نماز عید کے بعد جملہ شرکاء سے عید ملے،مصحافہ کیا،بغل گیرہونے کے ساتھ نمازیوں کےساتھ گھل مل گئے۔فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،پاک افواج کے شہداء و غازیوں کوسلام پیش کیا،ریاست کے وزیراعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر پاکستان فوج کےبہادر جوانوں نےمسرت کا اظہارکیا، ،وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہاکہ وطن کی خاطر سرحد پر پہرہ دینے والے عظیم بہادر جوانوں کی خدمات کوسلیوٹ پیش کرتے ہیں،عیدکی نماز کے بعد بریگیڈ کمانڈر فوراے کے بریگیڈئیرمحمدسعیداختر کمشنرمیرپور ڈویژن چوہددی مختارحسین ، ڈی آئی جی ڈاکٹرلیاقت حسین کے ہمراہ جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اورمتاثر کن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے یہ بہادر شیردل جوان و افسران تحسین کےمستحق ہیں جو اپنے گھر بار ،خاندان سے دور رہ کر سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اور انکی قربانیوں کی بدولت ہم پرسکون نیند سوتے ہیں،جملہ سول و مسلح افواج کے شہداء کی قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں،آزادکشمیر حکومت ان بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ ہے خو بزدل دشمن بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوارکی مانند ہیں،وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔پاکستان کی تکمیل کا خواب جلد پورا ہو گاجب مقبوضہ کشمیر بھی آزادہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔وزیر اعظم کے خطاب کے دوران مسلح افواج پاکستان کے جوانوں نے فلک شگاف نعرے لگائے نعرہ تکبیر پاکستان و مسلح افواج پاکستان ،ریاست آزادکشمیر زندہ باد کے نعروں سے فضاگونج اٹھی۔ڈپٹی کمشنر مرزا ارشدمحمودجرال،ایس ایس پی چوہدری محمد امین،کرنل احسان اللہ سومرو جام اظہر ایوب،حاجی ذوالفقار علی و دیگر بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔
