سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ)ایکشن کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں مرکزی ممبر ایکشن کمیٹی و تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی عابد اسلم کی قیادت میں سماہنی کی مختلف یونین کونسلز میں وارڈ لیول سطح پر شعور بیداری ممبر شپ و کمیٹیاں تشکیل دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری


سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ)ایکشن کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں مرکزی ممبر ایکشن کمیٹی و تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی عابد اسلم کی قیادت میں سماہنی کی مختلف یونین کونسلز میں وارڈ لیول سطح پر شعور بیداری ممبر شپ و کمیٹیاں تشکیل دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری 
اس سلسلہ میں سرگرم رکن راجہ ناصر علی پگانوالہ کی رہائشگاہ بنڈالہ میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں مرکزی ممبر ایکشن کمیٹی عابد اسلم،ہمراہ چوہدری وجاہت حنیف،مدثر یوسف پاشا،و دیگر کی آمد کے موقع پر میزبانان کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا اجلاس کا آغاز مدثر یوسف پاشا نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اس موقع پر شرکاء نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی عوامی حقوق کیلئے جاری جدوجہد کو بھرپور سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے منشور کی کامل حمایت کرتے ہوئے ممبر شپ کے ذریعے ایکشن کمیٹی کا دست و بازو بننے کا پختہ عزم کر لیا اس موقع پر باغسر بنڈالہ کی درجنوں شخصیات نے مرکزی ممبر ایکشن کمیٹی عابد اسلم و دیگر کی موجودگی میں تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر شرکاء تقریب راجہ ناصر علی پگانوالہ،سابق امیدوار ضلع کونسل حافظ عابد،صحافتی شخصیت راجہ عبدالشکور،قاری محمد امتیاز،راجہ مخلص محمود،بلال منظور،پرویز اقبال،طفیل احمد،ندیم اکرم،راجہ حسام عزیز،ذیشان قیصر،راجہ فاروق کراچی،راجہ شکور خان،و دیگر نے یونین کونسل باغسر بنڈالہ میں پسماندگی محرومیوں سمیت درپیش حل طلب عوامی مسائل بارے آگاہ کیا اس موقع پر ممبر ایکشن کمیٹی عابد اسلم،چوہدری وجاہت حنیف،مدثر یوسف پاشا و دیگر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی ضامن ہے عوامی حقوق بازیاب کروا کر عوام کی دہلیز پر پہنچانا ایکشن کمیٹی کا اصل مشن ہے ایکشن کمیٹی کی طرف سے وارڈ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا مقصد عوام کے مسائل کو ڈھونڈ کر تحریری طور پر مرکز تک پہنچا کر چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل کر کے حل کروانا ہے خوشی اس بات کی ہے کہ جہاں بھی جاتے ہیں وھاں عوام باشعور ہو چکے ہیں جس کا سہرا ایکشن کمیٹی کے سر جاتا ہے عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سرکاری تعمیراتی منصوبوں،جنگلات کی بے دریغ کٹائی،تعلیمی اداروں میں ڈسپلن قائم کرنے سمیت صحت کے مراکز میں ادویات، بجلی،اٹا،بیج،کھاد سپرے سمیت متعلقہ ادارہ جات میں چیک اینڈ بیلنس کیلئے وہ اپنے ارد گرد خرابیوں کی نشاندھی کر کے خود کرپشن کا محاسبہ بھی کریں اور اس کو اجاگر بھی کریں تاکہ ہر عام و خاص حکومتی ثمرات سے بلا تخصیص و تفریق برابری کی بنیاد پر مستفید ہو سکیں ایکشن کمیٹی سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کے حقوق کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے ایکشن کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں سماہنی کے ہر وارڈ پر پروگرام منعقد اور کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ایکشن کمیٹی واحد تحریک ہے جس میں کسی قسم کے پروٹوکول کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ایکشن کمیٹی میں برنالہ سے مظفرآباد تک سب ایک ہیں سینئر جونیئر سب برابر کسی کو کسی پر برتری حاصل نہیں اس موقع پر عابد اسلم نے اجتماعی دعائے خیر کروائی،،،،،،،،

 

جدید تر اس سے پرانی