بھارتی فورسز نے ناگالینڈ میں تین افراد کو ہلاک کر دیا

کوہیما:  بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں بھارتی فورسز نے ایک پرتشدد کارروائی کے دوران تین ناگا افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسزنے ان لوگوں کو اروناچل پردیش کے ساتھ لگنے والے سرحدی علاقے انگمائی میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔لاشوں کو ناگالینڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیاہے کہ ہلاک ہونے والے افرادکا تعلق باغی تنظیم این ایس سی این ۔کے(انگمائی)سے تھا۔ناگالینڈ کے لوگ ایک طویل عرصے سے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی فورسز اور حکومت نے ریاست تک میڈیا اور سول سوسائٹی کی رسائی کو محدود کر رکھا ہے اس لیے ریاست میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی درست معلومات کسی کے پاس نہیں ہیں۔
 

جدید تر اس سے پرانی