پریس ریلیز ۔۔۔
تاریخ: 11 مئی 2025، بروز اتوار
مقام: جامع مسجد عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ، اہلسنت والجماعت، چٹی مٹی، سماہنی
آج بروز اتوار جامع مسجد عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ، چٹی مٹی سماہنی میں علمائے خدام اہل سنت والجماعت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد افواجِ پاکستان کو آپریشن "بنیان مرصوص" کی شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرنا اور یومِ تشکر منانا تھا۔
اجلاس میں شریک علمائے کرام نے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص" افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، شجاعت اور حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کی جارحیت کا بروقت، بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے کر افواجِ پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
علمائے کرام نے شہداء کو عظیم خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ اسی طرح زخمی غازیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پوری قوم کو ان جانثاروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کو محفوظ بنایا۔
اجلاس کے دوران بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ضرور ہے مگر اپنی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ افواجِ پاکستان نے بھارتی عزائم کو ناکام بنا کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد دراصل پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد ہے۔ علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کی آزادی نہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے بھی ضروری ہے۔
اجلاس میں قوم سے اپیل کی گئی کہ وہ یومِ تشکر کے اس موقع پر افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں، شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور کشمیری عوام کی آواز بنیں۔ اجلاس میں شریک علمائے کرام کے اسمائے گرامی
حضرت مولانا قاری خورشید احمد عثمانی خطیب جامع مسجد سیدنا عبداللہ بن مسعود اہلسنت والجماعت چٹی مٹی سماہنی ۔
حضرت مولانا قاری محمد عثمان صدیقی مہتمم ادارہ علوم الاسلامیہ رملوہ خطیب مدنی جامع مسجد عبداللہ اہلسنت والجماعت ۔
حضرت مولانا عنصر محمود مہتمم ادارہ نور القرآن ایجوکیشنل سسٹم کالچھ۔
حضرت مولانا قاری شرافت علی ناظم تعلیمات ادارہ علوم الاسلامیہ رملوہ ۔
حضرت مولانا قاری محمد جاوید صاحب خطیب جامع مسجد نوری کالچھ ۔
حضرت قاری توقیر احمد عثمانی رابطہ سیکٹری تحریک خدام اہل سنت والجماعت سماہنی ۔
حضرت مولانا قاری محمد عمران رفیق ناظم تعلیمات ادارہ نور القرآن ایجوکیشنل سسٹم کالچھ ۔
حضرت مولانا محمد سعید فاروق ۔
مولانا قاری ولید احسن ۔
قاری محمد معروف۔
پاک فوج زندہ باد!
پاکستان پائندہ باد!
کشمیر بنے گا پاکستان!

