اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن ”بنیان المرصوص ” کی کامیابی پرآج(اتوار کو) ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کا موثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم بالخصوص علمائے کرام آج پورے ملک میں اجتماعی دعائوں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالی کا شکر ادا کریں اور شہداء اور غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن”بنیان المرصوص” کی کامیابی پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جارہا ہے
Ijaz Chaudhry
0
