سرینگر:غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ مقامی آبادی کی نقل و حرکت پر کڑی نظررکھنے کیلئے پورے مقبوضہ علاقے خصوصا وادی کشمیرمیں تمام سیاحتی اور عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی بڑی تعداد میں تعیناتی کے علاوہ جدید ہتھیاروں اور نگرانی کے نظام سے لیس موبائل یونٹس کے ساتھ ساتھ پورے مقبوضہ علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے، یہ اقدام کشمیریوں کی ذاتی زندگی اور رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔جن جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں ان میں وادی کے مشہور سیاحتی مقام مغل گارڈن، گلمرگ، پہلگام اور سونمرگ بھی شامل ہیں۔
ادھر بھارتی پولیس سرینگر کی دیواروں پرپاکستان، پاک فوج اور تحریک آزادی کی حمایت میں درج نعروں اور پوسٹرز کو ہٹا رہی ہے۔
