سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ترنمول کانگریس کے وفد نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکومت کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جانا چاہیے

 


سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ترنمول کانگریس کے وفد نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکومت کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جانا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترنمول کانگریس کے پانچ رکنی وفدنے جس میں ڈیرک اوبرائن، ندیم الحق، ممتا ٹھاکر، مانس بھویا اور ساگاریکا گھوش شامل تھے، وزیر اعلی عمر عبداللہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ ایم پی ساگاریکا گھوش نے ملاقات کے بعد کہاکہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کو مکمل طور پر بااختیار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ "ترنمول کانگریس وفاقیت کے اصول پر یقین رکھتی ہے، جو بھارت کے آئین کاحصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی لوگوں کا ایک جائز مطالبہ ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی منتخب حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اسے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بااختیاربنایاجائے گا


جدید تر اس سے پرانی