ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ محمد صداقت خان نے رمضان المبارک کے تقدس اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میرپور کی حدود میں دو ماہ کے لئے ہر قسم کی گدا گری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔


میرپور ( پی آئی ڈی)07 فروری 2026
ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ محمد صداقت خان نے رمضان المبارک کے تقدس اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میرپور کی حدود میں دو ماہ کے لئے ہر قسم کی گدا گری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
انتظامیہ کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ ضلع میں بھکاری حضرات مردو زن سارا سارا دن گلی محلوں، بازاروں اور دفاتر میں بھیک مانگتے رہتے ہیں اور خصوصاً رمضان المبارک میں پنجاب کے دیگر علاقوں سے ضلع میر پور میں آکر بھیک مانگنے کا سلسلہ مزید بڑھ جاتا ہے اس صورت حال سے جہاں عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے وہیں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ کا موجب بنتا ہے جس سے امن عامہ کی صورت حال بگڑنے کا بھی سبب بن سکتا ہے ان عوامل کی روک تھام کے لئے ضلع کی حدود میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میر پور راجہ محمد صداقت خان نے اپنے اختیارت کی رو سے ضلع میرپور میں دفعہ 144 کے تحت گداگری پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ضلع میں کوئی شخص / اشخاص بھیک نہیں مانگے اور نہ ہی بھیک مانگنے کی ترغیب دے گا۔ اگر کوئی شخص / اشخاص اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اُس کے خلاف کارروائی زیر دفعہ 188 آزاد پینل کو عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلہ میں جملہ انٹری پوائنٹ سے بھیک مانگنے والے مشکوک افراد اور بھکاریوں کے داخلہ کی روک تھام کے لیے پولیس ایکشن لے گی تاکہ انٹری پوائنٹس سے کوئی بھکاری ضلع میں داخل نہ ہوسکے ۔


 

جدید تر اس سے پرانی