وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید سے یونائیٹڈ ڈاکٹرز فورم کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ڈاکٹرز کے واجب الادا ایریئرز (Arrears) کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔


مظفرآباد( پی آئی ڈی ) 06 فروری 2026
وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید سے یونائیٹڈ ڈاکٹرز فورم کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ڈاکٹرز کے واجب الادا ایریئرز (Arrears) کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ سپیشل سیکرٹری خزانہ سید محسن علی گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈاکٹرز کے ایریئرز کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ ہفتے کے تک اس معاملے کو یکسو کر دیا جائے گا۔چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ڈاکٹرز و طبی عملہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ یونائیٹڈ ڈاکٹرز فورم کے وفد نے وزیر خزانہ کی جانب سے مثبت یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔


 

جدید تر اس سے پرانی