پاکستان کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے، مقررین


اسلام آباد: زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کشمیری کارکن ” یوم یکجہتی کشمیر“ کے تناظر میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے محکموم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔
”کشمیر میڈیا سروس اور گلوبل کشمیر ٹی وی یو“کے کے زیر اہتمام ایک ورچوئل ایونٹ کے مقررین نے خطے میں دیر پاامن و سلامتی کیلئے تنازعہ کشمیر کے ایک مستقل اور پائیدار حل پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادو ں میں ایک بہترین حل موجود ہے ، ان قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے او ر اس حوالے سے عالمی برادری کو اپنا بھر پور اور موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے عزم وہمت کو توڑنے کیلئے کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔
مقررین نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں واحد رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہے ۔ پاکستان کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی سطح پر ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے
مقررین میں سید منظور احمد جیلانی، ڈاکٹر عبدالرحمن اسامہ، مزمل ایوب، افشاں کیانی، صائمہ اشرف، حاجی حافظ وقار یعقوب اور سید عارف بہار شامل تھے۔

 

جدید تر اس سے پرانی