جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ایک کشمیری لڑکا اور بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع پونچھ کے علاقے بٹر نالہ میں ایک 16سالہ لڑکا غلطی سے بارودی سرنگ پر قدم پڑنے سے ہونے والے دھماکے میں زخمی ہو گیا۔اسے فوری طور پر پونچھ کے ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا۔
ایک اور واقعہ میں ضلع بارہمولہ کے علاقے گلمرگ میں فارورڈ پوسٹ فولاد پر ایف آر پی بیرک میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر شدیدزخمی ہوگیا۔ زخمی جے سی او کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے92بیس ہسپتال بادامی باغ سرینگر منتقل کیا گیا۔