سری نگر :کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طو ر پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے معروف کشمیری آزادی پسند رہنما محمد مقبول بٹ کو ان کے 42 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکوخراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم انکے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد عزم و ہمت سے جاری رکھیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری مسرت عالم بٹ کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگے۔
انہوں نے کہا کہ شہید محمد مقبول بٹ، شہید افضل گورو اور دیگر شہداء نے جدوجہد آزادی میں ایک نئی جان ڈالی اور وہ کشمیری عوام کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرتیں ، عظیم قربانیوں کو یاد کر کے جذبہ حریت کو ایک نئی توانائی و تحریک ملتی ہے۔
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ 78 سال سے اپنے وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کا شکار ہیں جس کے خلاف وہ قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک لاکھوں کشمیری شہید جبکہ ہزاروں لاپتہ کر دیے ہیں اور وہ جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
مسرت عالم بٹ نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ انہوںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور اس مسئلے کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوںنے تہاڑ جیل میں دفن مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتوں کو کشمیریوںکے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا