سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونٹی ہیلتھ ورکروں نے مطالبات کے حق میں سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔


سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونٹی ہیلتھ ورکروں نے مطالبات کے حق میں سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ایکریڈیٹیڈ سوشل ہیلتھ ایکٹیوسٹ (آشا) تنظیموں سے وابستہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شہر میں جمع ہوئی اور کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ اور مناسب معاوضے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے قابض حکام کے خلاف شدید نعرے لگائے ۔ انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود انکے مطالبات پورے کرنے میں ناکام ہے۔
احتجاجی ورکروں نے کہا کہ وہ برسوں سے پسماندہ دیہی علاقوں میں نچلی سطح پر صحت کی ضروری خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوںنے صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اسکے باوجود وہ ملازمت کے تحفظ کے فقدان کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں کم از کم اجرت کے دائرے میں لانے میں ناکامی انکے لیے سخت ذہنی تناﺅ کا سبب ہے ، وہ انتہائی کم اعزازیہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں اور جب تک انکے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔


 

جدید تر اس سے پرانی