ماسکو:ماسکو میں بھارتی سفارت خانے کی رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے اوفا میں چاقو کے حملے میں چار بھارتی طلباءشدید زخمی ہوگئے جو روس کے توانائی مفادات کے خلاف امریکہ کے ساتھ بھارت کے معاہدے کے بعد بڑھتے ہوئے تناو کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
سفارت خانے نے ایکس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک افسوسناک واقعہ اوفا میں پیش آیا ہے جس میں چار بھارتی طلباءسمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مدد کے لیے قازان میں بھارتی قونصل خانے کے اہلکاروں کو اوفا روانہ کیا گیا۔حملہ آوروں اور محرکات کے بارے میں تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں لیکن حملے کے وقت سے ممکنہ ردعمل کے خدشات پیداہوئے ہیںجوتوانائی کی منڈی میں روس کے خلاف بھارت کے حالیہ موقف کا نتیجہ ہے۔بھارت2025 سے امریکی دباو¿ کے تحت روسی تیل کی خریداری کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے جس پر ماسکو میں تنقید ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی پالیسیاں روس میں بھارتی شہریوں کے لیے بڑھتے ہوئے کشیدہ ماحول میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ نے رواں ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بیرون ملک بھارتی طلباءکی حفاظت پر زور دیا ہے جن کے مطابق 2018 سے 2025 تک پرتشدد حملوں کی وجہ سے کینیڈا میں 17 ءامریکہ میں9 اور آسٹریلیا میں3 بھارتی طلباءہلاک ہوئے۔ حکومت کا موقف ہے کہ تمام پرتشدد واقعات کی فوری طور پر بیرون ملک بھارتیمشنز کو اطلاع دی جاتی ہے اور تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطہ قائم کیا جاتا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھارت اپنے طلباءکے لیے تشویش کا اظہار کررہاہے لیکن اس کی خارجہ پالیسی سے خاص طور پر عالمی اتحادیوں پر دباو¿ ڈالنے اور روس کواقتصادی طور پر نشانہ بنانے سے بیرون ملک مقیم اس کے شہریوں کے لئے خطرات پیداہوسکتے ہیں۔