اسلام آباد :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پر امن جدوجہد کر رہے ہیں۔
کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پر قبول کیا گیا ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت بھی کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔تنازعہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوںمیں کشمیری عوام کوانکے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو جائز قرار دیا گیاہے۔بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی مقبوضہ علاقے کے عوام کی آواز ہے اور وہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قراردینے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے۔
