بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ،دو سال میں تباہ ہونے والا تیسرا تیجس طیارہ

 


نئی دہلی: بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیاہے جو گرزشتہ دو سال کے دوران تباہ ہونے والا تیسر اتیجس طیارہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت ایک اور تیجس لڑاکا طیارے سے محروم ہوگیا،تیجس طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ایئربیس میں گر کر تباہ ہوا،تاہم پائلٹ بروقت اجیکٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔حادثے کے بعد بھارتی ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا، انڈین ایئرفورس کے پاس 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو سال کے دوران یہ تیسرا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، پہلا تیجس طیارہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں گرکر تباہ ہوا، دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئرشو میں زمین بوس ہوگیا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی