گوہاٹی : بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت انتخابات سے قبل اقلیتوں کو بے دخل کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس میں خاص طورپرمسلمانوں اوربنگالی بولنے والوں کونشانہ بنایاجارہا ہے۔


گوہاٹی :  بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت انتخابات سے قبل اقلیتوں کو بے دخل کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس میں خاص طورپرمسلمانوں اوربنگالی بولنے والوں کونشانہ بنایاجارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کی انتظامیہ زمین اور شہریت سے متعلق قوانین کا استعمال کرکے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افرادکوغیر قانونی بنگلہ دیشی شہری قراردے کربے دخل کررہی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں آنے والے انتخابات میں سیاسی فائدے کے لئے کی جارہی ہیں۔رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ اگست 2024 سے اب تک 350 سے زائد افراد کو بے دخل کیا گیا ہے جن میں سے 18 افراد کو تازہ ترین آپریشن کے دوران بے دخل کیا گیا۔انسانی حقوق کے گروپوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ حکام بے دخل کیے گئے افراد کی غیر ملکی شہریت کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں جس سے ان کارروائیوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دراندازی کے بیانیے کو تقویت دے کر بے دخلی مہم چلانے سے فرقہ وارانہ تقسیم مزیدگہری ہونے کا خطرہ ہے اوراس مہم کا مقصد ہندو قوم پرست حلقوں میں اپنی حمایت بڑھانا ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوںنے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کارروائیاں علاقائی کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ شفاف قانونی عمل کے بغیر جبری بے دخلی آئینی ضمانتوں اور سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچائے گی۔


 

جدید تر اس سے پرانی