سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ) برطانیہ میں مقیم حلقہ سماہنی چوکی کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیت نمبردار راجہ مقبول حسین و دیگر نے ڈربی میں مقیم سرائے عالمگیر کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالغفار خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پھولوں کے گلدستے و دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار راجہ عاصم مقبول اور لارڈ راجہ ارسلان مقبول ایڈووکیٹ کے بھائی لارڈ راجہ عدنان مقبول ایڈووکیٹ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر شرکاء نے چوہدری عبدالغفار خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دعاؤں و نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ ادائیگی کسی بھی مومن کیلئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اس موقع پر چوہدری عبدالغفار خان نے جملہ مہمانانِ گرامی کی تشریف آوری کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا دعا ہے اللہ تعالیٰ تعالیٰ ان کی پاک دھرتی پر حاضری و عبادات قبول فرمائے مزید استقامت و توفیق عطا فرمائے آمین،،