مقبوضہ جموں وکشمیر : گاندربل میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری


سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے گاندربل ضلع میںبرفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے رہائشیوں، سیاحوں اور مسافروں پر زور دیا کہ وہ ضلع کے بالائی علاقوںکے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ جان و مال کے تحفظ کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
مخصوص علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

 

جدید تر اس سے پرانی