مظفرآباد: فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے فریش دودھ میں مضرِ صحت کیمیکل کی موجودگی ثابت ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے دو دکانیں سیل کر دیں


مظفرآباد:
فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے فریش دودھ میں مضرِ صحت کیمیکل کی موجودگی ثابت ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے دو دکانیں سیل کر دیں اور ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ کے دوران دودھ کے نمونوں میں کیمیکل کی ملاوٹ کی تصدیق ہوئی، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دودھ تلف کیا گیا اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی۔


 

جدید تر اس سے پرانی