نئی دلی:بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کیخلاف تعصب، نفرت اور تقسیم پر انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریہ پر کاربند مودی حکومت کیخلاف آوزایں اٹھنے لگی ہیں ۔
بھارتی نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے نام نہاد سیکولر بھارت کا مسخ شدہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق امرتیہ سین نے کہا کہ بھارت میں منظم انداز میں فرقہ واریت اور تنگ نظری کو مسلط کیا جا رہا ہے جس سے سیکولرازم تباہ ہوچکا ہے اور مجھے یہ اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ بھارت میں سیکولرزم کی حیثیت پر اعتمادٹوٹ چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکولرازم کا مستقبل منظم انداز میں مسلط تنگ نظری ، تعصب اور ذہنی پسماندگی کا مقابلہ کرنے پر منحصر ہے۔ماہرین کے مطابق انتہا پسند مودی حکومت میں ریاستی سرپرستی میں ہندوتوا کے شرپسند بھارت میں نفرت کازہر گھولنے میں سرگرم ہیں جبکہ انتہاپسند ہندو ریاست کے قیام کیلئے آر ایس ایس اور بی جے پی کا مذموم گٹھ جوڑ اقلیتوں کی مذہبی آزادی کا گلا گھوٹ رہاہے۔