سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ) جموں و کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ حلقہ سماہنی کی حالیہ تنظیم سازی میں منتخب صدور و عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا پروقار انعقاد


سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ) جموں و کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ حلقہ سماہنی کی حالیہ تنظیم سازی میں منتخب صدور و عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا پروقار انعقاد 
تقریب حلف برداری میں جموں و کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ ضلع بھمبر کے مرکزی عہدیداران محمد شعیب،مجاہد عمر،تحصیل یوتھ صدر راجہ علی دیگر نے تحریکی دستور کے مطابق سماہنی کی جملہ یونین کونسلز سے منتخب صدور و عہدیداران سے ان کے عہدے کا حلف لیا مقررین نے کہا کہ J K U M حلقہ سماہنی نے سب سے پہلے اس مرحلہ کو بھرپور کامیابی سے مکمل کر کے ٹرن آؤٹ کے حساب سے سینتیس فیصد ووٹ لے کر منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے اس کامیابی پر جملہ صدور و عہدیداران مبارک باد کے مستحق ہیں مقررین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر جموں و کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے مضبوط و توانا اور خوشحال ریاست تحریک آزادی کشمیر کے بہترین مفاد میں ہے ہمارا عزم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرنا ہے فلاحی و مفاد عامہ جیسے اقدامات ہمارا اصل مشن ہے بیواؤں یتیموں بے سہارا متوسط غریب نادار کی داد رسی اور پسے طبقات کی ترجمانی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ احکامات الہی کا نفاذ اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کی پیروی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ہم ہمشہ رب العالمین کی رضا و خوشنودی کیلئے قدم برھائیں گئے جملہ منتخب صدور و عہدیداران باہمی مشاورت اتفاق و اتحاد کے ساتھ ایک دوسرے کو ساتھ لے کر ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر چلیں انشاءاللہ ہر محاذ پر کامیابی اپکے قدم چومے گی اس موقع پر نومنتخب صدور و عہدیداران نے جموں و کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ کے دستور کے مطابق چلنے کا اعادہ کرتے ہوئے دن رات اس پلیٹ فارم سے نیک نیتی سے خدمت خلق کرنے کا مسمم عہد کیا،،،،



 

جدید تر اس سے پرانی