سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی پولیس نے ضلع بڈگام کے علاقے ہمہامہ میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد میں ایک دومنزلہ مکان شامل ہے جو عرفان احمد ڈار کی ملکیت ہے۔قابض حکام نے 5اگست 2019ءکے بعد جب بھارتی حکومت نے دفعہ 370کو غیر قانونی طورپر منسوخ کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی، کشمیریوں کو انکے گھروں اورزمینوں سے بے دخل کرنے کاسلسلہ تیز کردیا اوراب تک مختلف بہانوں سے سینکڑوں کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی جاچکی ہیں۔ان ظالمانہ اقدامات کا مقصدمقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔