نئی دہلی:دہلی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو کہ خالصتانی سکھ تنظیم ‘سکھ فار جسٹس’ (SFJ) کے ممبر ہیں۔ جن پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی یومِ جمہوریہ سے قبل دہلی کے مختلف علاقوں میں خالصتانی نعروں کے ذریعے پروپیگنڈا کیا۔
گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت بالجندر، جو دہلی میں ایمبولینس ڈرائیور ہیں اور ان کے ساتھی روہت المعروف کرتھ کے طور پر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سکھ فار جسٹس، جو کہ امریکہ میں قائم ہے، بھارت میں ایک علیحدہ سکھ وطن ‘خالصتان’کے قیام کے لیے عالمی سطح پر ریفرنڈم بھی کروا رہی ہے۔
