نئی دہلی:بھارتی ریاست اڑیسہ میں واقع ایک سرکاری ہسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 10 مریض ہلاک جبکہ 11 سے زائد طبی عملے کے ارکان جھلس کر زخمی ہو گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ آگ آج صبح تقریباً ڈھائی سے 3 بجے کے درمیان اس وقت بھڑکی جب آئی سی یو میں انتہائی تشویش ناک حالت میں مریض زیر علاج تھے۔اطلاع ملتے ہی متعدد فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔اڑیسہ کے وزیرِ اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملہ مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے زخمی ہوا، مجموعی طور پر 23 مریضوں کو ہسپتال کے دیگر شعبوں میں منتقل کیا گیاہے۔وزیرِ اعلیٰ کے مطابق 7 مریض منتقلی کے دوران دم توڑ گئے جبکہ مزید 3 مریض وارڈز میں شفٹ ہونے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔