امریکہ میں ویزا دھوکہ دہی کیس میں 11 بھارتیوںپر فرد جرم عائد

 

واشنگٹن : امریکہ میں وفاقی استغاثہ کا کہناہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم 11بھارتی شہریوں پر ویزا فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے جنہوں نے سٹور زکے کلرکوں کو امیگریشن ویزوں کے حصول میں فائدہ پہنچانے کے لیے اسٹورز میں جعلی مسلح ڈکیتیوں کی سازش کی۔
ملزمان نے مبینہ طور پر جعلی ڈکیتیوں کو منظم کیا تاکہ اسٹور کلرکوں کو امیگریشن کی درخواستوں پر یہ جھوٹا دعویٰ کرنے کا موقع ملے کہ وہ جرائم کے شکار افراد ہیں تاکہ یو ویزا اور بالآخر گرین کارڈ حاصل کیاجاسکے۔ یو ویزا بعض جرائم کے متاثرین کے لیے دستیاب ہوتا ہے جو ذہنی یا جسمانی استحصال کا شکار ہوئے ہوں اور جو مجرمانہ سرگرمیوں کی تفتیش یا روک تھام میں قانون نافذ کرنے والے اداروںکے لیے مددگار رہے ہوں۔ یو ویزا کے تحت تارکین وطن کو 5 سے10 سال تک کام کی اجازت دی جاتی ہے اور اس سے گرین کارڈ کے حصول کے لئے راستہ ہموار ہوتا ہے۔ملزمان میں39سالہ جتیندر کمار پٹیل ،36سالہ مہیش کمار پٹیل ،45سالہ سنجے کمار پٹیل ،40سالہ دپیکا بین پٹیل ،52سالہ رمیش بھائی پٹیل ،43سالہ امیتابین پٹیل ،28سالہ رونق کمار پٹیل ، 36سالہ سنگیتا بین پٹیل ،42سالہ منکیش پٹیل ،42سالہ سونل پٹیل اور 42سالہ متول پٹیل شامل ہیں۔ ان سب کو ویزا فراڈ کی سازش کے الزام کا سامنا ہے جس میں پانچ سال قید، تین سال کی زیرنگرانی رہائی اور 250,000ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی