جموں کشمیر لبریشن فرنٹ فرسٹ کمانڈر انچیف اشفاق مجید وانی شہید جو آج کی تاریخ یعنی 30 مارچ 1990 کو اِنڈین فورسز کیساتھ جھڑپ میں شہید ھوئے تھے۔

 

ریاض سعودی عرب ( راجہ نوید الرحمن  )

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ  فرسٹ کمانڈر انچیف اشفاق مجید وانی شہید جو آج کی تاریخ یعنی 30 مارچ 1990 کو اِنڈین فورسز کیساتھ جھڑپ میں شہید ھوئے تھے۔۔

ہم اشفاق مجید وانی شہید کے یومِ شہادت کے موقع پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ انکے مشن کو جاری رکھتے ہوۓ مادر وطن ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خود مختاری تک جدوجہد جاری رکھیں گے اشفاق مجید وانی نے 1987 میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جوائن کی ان کی قیادت میں ہزاروں نوجوانوں نے بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف تحریک آزادی کشمیر میں شامل ھوئے  ان خیالات کا اظہار ترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون انتظار نقوی نے کیا اس موقع پر  صدر گلف زون عمر زمان نے کہا کہ شہید کی جو موت ھے وہ قوم کی حیات ھے ہم شہید اشفاق مجید وانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنرل سیکرٹری جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون راجہ حفیظ نے کیا کہ ہم شہداء کے ادورے مشن کو جاری رکھتے ہوئے جب تک ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خود مختاری نہیں ھو جاتی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ممبر مجلس عامہ بابر کشمیری نے کہا کہ مقبول بٹ شہید کے جس مشن کو اشفاق مجید وانی نے اپنا لہو دے کر زندہ رکھا اس مشن کی کامیابی تک ہماری سانسیں بھی وطن کی مقروض رہیں گی

سردار بلاول شفیع اور حافظ صدیق نے کہا کہ اشفاق مجید وانی شہید تاریخ کی ایک اہم اور نمایاں شخصیت تھے جنھوں نے اپنی مختصر زندگی میں تحریک آزادی کشمیر پر گہرا اثر چھوڑا وہ پنی بہادری،  قیادت،  اور عزم کی وجہ سے خاص مقام رکھتے تھے  ایم پرویز کشمیری اور سردار افتخار  نے کہا کہ شہداء کے عظیم مقصد کے لیے منظم ھونے کی ضرورت ھے

جدید تر اس سے پرانی