بھارت : اترپردیش میں ہولی کے دوران ہندو انتہاپسندوں کا مسلمان خاندان پر حملہ

 

لکھنو : بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست اتر پردیش میں پیلی بھیت کے علاقے دھرم گڑھ پور میں ایک مسلمان خاندان نے بتایاکہ ہولی کے جشن کے دوران ہندو انتہاپسندوںکے ایک گروپ نے ان کے گھر پر حملہ کیا، دروازہ توڑا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب پورے بھارتمیں ہولی منائی جا رہی تھی۔ رنگوں سے کھیل رہے کچھ لوگ مسلمان خاندان کے گھر پہنچے اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ حملہ آوروںنے ان کے دروازے کو نقصان پہنچایا اور انہیں دھمکیاں دیں۔متاثرہ خاتون شائستہ بیگم نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔شائستہ بیگم نے بتایاکہ وہ ہمارے گھر آئے، دروازہ توڑا اور ہمیں دھمکیاں دیں۔ ہم اندر تھے اور بہت خوفزدہ تھے۔ ہمیں تحفظ اور انصاف چاہیے۔ گھر کے قریب نصب ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کاایک گروپ گھر کے باہر جمع ہے۔ فوٹیج میں ٹوٹا ہوا دروازہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی صداقت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایاکہ ہمیں شکایت ملی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ اور ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی