نئی دلی:
بھارت میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی حکومت نے ملکی خارجہ پالیسی "گروی” رکھ دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے حکمران انڈیا بلاک کے فلور لیڈرز کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں بھارت کی خارجہ پالیسی "گروی” رکھ دی گئی ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ آخرمود ی حکومت کیا کر رہی ہے؟۔انہوں نے کہاکہ انڈیا بلاک کے فلور لیڈرز اس اجلاس میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق قرارداد پر آئندہ کی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پھنسے ہوئے بھارتی شہری موجودہ بحران کے باعث اپنے تہوار بھی نہیں منا سکے۔
ادھر سماجوادی پارٹی کے ایک اور رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے بھی بی جے پی حکومت کو خارجہ پالیسی پر تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت خارجہ پالیسی کے معاملات پر وضاحت دینے سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔