چھتیس گڑھ :ہند وتوا غنڈوں کا عیسائی لڑکے پر تشدد،’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا

 

رائے پور:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے چمپا میں ہندو توا غنڈوں نے ایک کم عمر عیسائی لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہندو نعرہ ’جئے شری رام‘ لگانے پر مجبور کیا۔غنڈوں نے حملے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی ۔واقعے کے خلاف مقامی لوگوں کے شدید احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے مداخلت کی اوردو افراد کو گرفتار کر لیا ۔
جنوری میں ریاست کے ضلع نارائن پور میں اسی طرح کے ایک واقعے میں دو عیسائی خاندانوں کومارا پیٹا گیا تھااور اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔گزشتہ برس مئی میں،کاواردھا میں سکول چلانے والے ایک عیسائی خاندان پر تشدد کیا گیا تھا جبکہ دنتے واڑہ میں کم از کم 14 عیسائیوں کو اپنا مذہب ترک نہ کرنے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تھا۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق عیسائی خاندانوں کو ریاست کے کئی حصوں میں اپنے مذہبی عقائد کو ترک کرنے کے لیے دھمکیوں، حملوں اور دباو کا سامنا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی