گوہاٹی: بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست آسام میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کیااوران میں توڑ پھوڑ کی۔
ضلع کوکراجھار کے علاقے نیاسارا میں ایک گھر سے مبینہ طورپر گائے کا گوشت اور جانوروں کی باقیات برآمد ہونے کے بعدہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں پر حملہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بی جے پی، آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی سازش تھی تاکہ مسلم کمیونٹی کو مورد الزام ٹھہرایا جائے اور انہیں نشانہ بنایا جائے۔ہندوانتہاپسندوںنے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں مسلمان خاندانوں کے گھروں پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ املاک کو کافی نقصان پہنچایاگیا۔گاوں والوں کا کہنا تھا کہ گائے کا گوشت جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دینے کے لیے رکھا گیا تھا۔ ہندو انتہاپسندوں کے ایک مشتعل ہجوم نے کئی مسلمان گھرانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہاپسند مکانوں کی توڑپھوڑ کر رہے ہیں،گھریلو سامان باہر پھینک رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔