سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سری نگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ کیطرف سے اپنا فیس بک اکاونٹ بند کیے جانے پر سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے انکی آواز ہرگز دبائی نہیں جاسکتی ہے۔
روح اللہ مہدی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں فیس بک اکاﺅنٹ کی بندش کو ”مضحکہ خیز“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکام کا خیال ہے کہ اس طرح کے اقدامات انہیں مظالم اور آئینی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے سے روکیں گے تاہم یہ انکی غلط فہمی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کا ایک شہری ہونے کے ناطے وہ قانون، آزادی اور جمہوریت کی خلاف ورزیوں کے خلاف بات کرنے کا اپنا آئینی حق استعمال کرتے رہیں گے