مقبوضہ کشمیر :زوجیلا پاس پر برفانی تودہ گرنے سے سات افراد کی جانیں ضائع، پانچ زخمی

 

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں زوجیلا پاس پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم سات افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ پانچ زخمی ہو گئے، کئی گاڑیاں برف اور ملبے تلے دب گئیں۔
ایک افسر نے بتایا کہ "برفانی تودہ گرنے سے سات افراد جانوں سے گئے اور پانچ زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی گاڑیاں برف کے نیچے دب گئی ہیں۔
زوجیلا پاس، جو وادی کشمیر کو لداخ سے ملاتا ہے، برفانی تودے کے بعد ٹریفک کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ملبہ ہٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی