کپوارہ میں ٹھیکیداروں کا ادائیگیوں میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں منریگا کے ٹھیکیداروں نے ادائیگیوں میں تاخیر اور بے قاعدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بتایا کہ حکام 2023 کے زیر التواءبلوں کو نظر انداز کرکے 2024 میں انجام پانے والے کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے کام 2023 میں مکمل کر لیے ہیں لیکن ہماری ادائیگیاں ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بااثر افراد اپنے بلوں کی ادائیگی کر رہے ہیں جبکہ عام ٹھیکیداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ MGNREGA کا مطلب مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ ہے۔ یہ ایک سرکاری اسکیم ہے جو دیہی مزدوروں کو روزگار کی ضمانت دیتی ہے۔ اس اسکیم میں سڑک کی تعمیر، پانی کا تحفظ اور آبپاشی جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیںجس سے دیہی آبادی کو فائدہ پہنچتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی