بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع،نیا نوٹم جاری

 

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیاہے۔نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں پر پاکستانی حدود میں مزید ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے، بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24اپریل تک بند رہے گی۔ پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے 23اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کر رکھی ہے، پاکستان کی فضائی حدودکی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، فضائی پابندی 24 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ استعمال تمام طیاروں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی، پاکستان کی جانب سے عائد فضائی حدود پابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی