جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں نے کئی دہائیوں پرانے الاونس کو ختم کرنے کے قابض حکومت کے فیصلے کے خلاف اپنے احتجاج میںتیزی لائی ہے، جس سے کئی ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کی زیر قیادت ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے، ملازمین نے 20 جنوری کے حکم نامے کو "غیر منصفانہ” قرار دیا۔ جموں و کشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے صدر جسونت سنگھ نے کہایہ اقدام 1991 کے حکم کی صریح خلاف ورزی ہے ، اس سے صحت کے شعبہ سے وابستہ افراد کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔
ملازمین نے راجوری، پونچھ اور جموں میں احتجاجی مظاہرے کیے ۔ انہوں نے 30 مارچ تک مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا۔