ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت یوسفزئی اور کمشنر راجہ طاہر ممتاز خان کی سربراہی میں ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔

 

ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت یوسفزئی اور کمشنر راجہ طاہر ممتاز خان کی سربراہی میں ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن کے تینو ں اضلاع میرپور،کوٹلی اور بھمبر نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن،پرائس کنٹرول، ریونیوکورٹ کیسز،ریکوری سرکاری رقومات، آفات سماوی کے کیسز اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے فیز تھری کے حوالے سے پراگرس کا جائزہ لیا اور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں لینڈ ریکار ڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں گئیں تاکہ لینڈ ریکارڈ میں کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہ رہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ محمد صداقت خان جبکہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین اور ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طارق نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور میاں حسام ساجد، تحصیلدار میرپور چوہدری عمران یوسف، انفارمیشن آفیسر محمد جاویدملک بھی موجود تھے جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں بھمبر اور کوٹلی کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن ایک بڑا پراجیکٹ ہے جس کے لیے ریونیو افسران اور عملہ ریکارڈ کی تدوین کے حوالے سے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بروئے کار لائے اور اس حوالے سے تمام موضعاجات کے ریکارڈ مال آئی ٹی سنٹر میں کمپیوٹرائزڈ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی نقولات،فرد مالکیت، انتقالات،جمعہ بندی،خسرہ گرداوری اور دیگر نقولات کے حوالے سے جمع شدہ فیسزکی ماہانہ پراگرس بورڈ آف ریونیو کو پیش کی جائے۔ گرداروی اورانتقالات کا درست اندراج کیاجائے تاکہ لوگوں کے درمیان اراضی کے مسائل پیدا نہ ہو ں۔ اجلاس میں تینوں ڈپٹی کمشنرز نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے پراگرس رپورٹ پیش کی اور درپیش مسائل سے انہیں اگاہ کیا جبکہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے ساتھ ساتھ محکمہ ریونیو میں آئی ٹی ایکسپرٹ،سائبر سکیورٹی اور دیگر کئی اہم امور بھی زیر بحث لائے گے اس طرح تحصیلدار اور نائب تحصیلداران کے لیے گاڑیوں سمیت دیگر امور کے حل کے لیے بھی تجاویز دیں گئیں۔

اس موقع پر کمشنر راجہ طاہر ممتاز خان نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں لینڈ ریکار ڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کریں لینڈ ریکار ڈ سنٹر میں وقتاً فوقتاً ریکارڈ کی پڑتال کریں اگر کسی جگہ کوئی غلطی ہونا پائے تو اسے اپ لوڈ کرنے سے پہلے درست کیا جائے۔نقولات کی اجرائیگی کے حوالے سے بھی مکمل جانچ پڑ تال کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ایشو پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے لینڈریکارڈ کی کمپیوٹرائزیش کا مقصد زمینوں کے ریکار ڈ کو ڈیجیٹل کرنا ہے تا کہ لوگوں کو اپنی زمینوں کے متعلق معلومات آسان طریقہ سے دستیاب ہو سکے اور ریکارڈ میں توڑ پھوڑ کا خاتمہ کیا جاسکے۔لوگوں کو پٹوار خانہ میں نقولات کے لیے بار بار چکر نہ لگانا پڑے۔اس حوالے سے آئی ٹی سنٹر کی بھی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اس سسٹم کو صاف شفاف اور لوگوں کے اعتماد کے مطابق ہم آہنگ کرئے۔بورڈ آف ریونیو کی طرف سے دی جانے والی ہدایت پر من و عن عمل کیا جائے اور لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائے۔
جدید تر اس سے پرانی