جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک رہائشی مکان کے قریب ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ ضلع میں گھگوال کے علاقے گوالا تالاب میں سابق سرپنچ جے رام شرما کے رہائشی مکان کے مین گیٹ کے قریب پراسرار دھماکہ ہوا۔حکام نے بتایا کہ دھماکے سے مین گیٹ اکھڑ گیا اوردیوار کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی اور حکام نے دھماکہ خیز مواد کے استعمال سمیت کسی بھی امکان کو مسترد نہیں کیا۔علاقے کے مقامی لوگوں نے بتایاکہ رات کے وقت ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی جس سے گاو¿ں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
بھارتی حکومت نے حال ہی میں جموں خطے میں کنٹرول لائن کے قریب پہاڑی علاقوں اور گھنے جنگلات میں اسپیشل آپریشن گروپ (SOG) کے تقریباً 350 اہلکار اور بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورسز (BSF) کی سات اضافی بٹالین تعینات کردی ہیں۔