سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں طلباءنے انتظامیہ کی طرف سے انٹرنیٹ کی مسلسل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکی فوری بحالی پر زور دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے لوگوں کو ایران پر امریکی ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے روکنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ پانچ روز سے انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے ۔کشمیر بھر کے طلبانے حکام سے تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات فوری طور پر بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلسل پابندی نے ان کی آن لائن تعلیم اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
طلباءنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتار نے ان کے لیے آن لائن کلاسز میں شرکت کرنا، مطالعہ کا مواد ڈاو¿ن لوڈ کرنا، اور اہم تعلیمی رجسٹریشن مکمل کرنا مشکل بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیت کی بندش کے باعث اس وقت ہزاروں طلباءکو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذ ا حکام کو چاہیے کہ فوری طور پر تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال کریں۔