مودی کیساتھ ذاتی تعلقات کے سبب کچھ خواتین رکن پارلیمنٹ ، کچھ وزیر بن گئیں، سبرامنیم سوامی

 

نئی دہلی: سینئر بھارتی سیاستدان اور بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ ذاتی تعلقات کے بعد کچھ خواتین پارلیمنٹ تک پہنچیں حتیٰ کی کچھ وزیر بھی بن گئیں ۔ سبرامنیم کے بیان سے بھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ۔ایپسٹین فائلوںکا معاملہ پہلے ہی نریندر مودی کیلئے شدید رسوائی کا باعث بنا ہوا ہے۔
سبرامنیم سوامی کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاجاسکتا ہے کہ متعدد خواتین وزیر اعظم کے ساتھ ذاتی تعلقات کے بعد پارلیمنٹ کی رکن بنیں جبکہ ان میں سے ایک کو بعد میں وزیر بھی بنا یا گیا۔
سوامی جو حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی سے خود کو تیزی سے دور کر رہے ہیں، پہلے بھی اسی طرح کے بیانات دے چکے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ برس کے آخر اور رواں برس کے آغاز میں بھی اپنے کچھ بیانات میں کہا تھا کہ نریندر مودی کے جو ذاتی معاملات سامنے آرہے ہیں ان کی وجہ سے انہیں عالمی سطح پر بلیک میلنگ کا شکار بنایا جاسکتا ہے۔سوامی نے ایک ایسے موقع پر یہ بیان دیا ہے جب نریندر مودی کو ایپسٹین فائلوںکے باعث سخت رسوائی کا سامنا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سوامی جیسی سرکردہ شخصیت کی طرف سے اس طرح کے الزامات کا بار بار سامنا آنا بی جے پی کے اندر گہرے ٹوٹ پھوٹ کو ظاہر کرتا ہے ۔

جدید تر اس سے پرانی